راولپنڈی (نیوزڈیسک) ”ایان علی کا کیس مذاق بن گیا“، تاریخ پہ تاریخ ، تاریخ پہ تاریخ ، اور اب معمولی معمولی باتوں پر بھی تاریخ۔کرنسی سمگلنگ کیس میںماڈل ایان علی کی جائے وقوعہ کا نقشہ فراہم کرنے کی درخواست پر بحث 16 دسمبر کو ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق انسداد سمگلنگ ‘کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کی عدالت میں غیر ملکی کرنسی سمگلنگ کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمہ ماڈل ایان علی کی جانب سے جائے وقوعہ کا نقشہ فراہم کرنے کی درخواست پر بحث 16دسمبر کو ہوگی ۔ گزشتہ سماعت پر سردار لطیف کھوسہ کے چمبر سے جونئیر وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتا یاکہ سردار لطیف کھوسہ پاکستان بار کونسل کے الیکشن میںمصروف ہیں جبکہ خرم لطیف کھوسہ لاہور ہائیکورٹ میں ہیں ‘عدالت سے استدعا ہے کہ استغاثہ کے گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کرنے کا عمل موخر کیا جائے ‘ساتھ ہی ان وکلاءنے ایان علی کی جانب سے یہ بھی درخواست دائر کی کہ جائے وقوعہ کا نقشہ فراہم کیاجائے ‘فاضل جج نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر تے ہوئے کسٹمز کو جواب دینے کے لیے 16دسمبر تک ملتوی کر دی تھی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں