منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ہندو انتہا پسند تنظیم نے”دل والے“کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کردیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اندور(نیوزڈیسک )ہندوانتہا پسند تنظیم ہند راشٹرا سنگٹھن کی طرف سے سپر سٹارشاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نیوز 18کی رپورٹ کے مطابق دائیں بازو کی تنظیم کے سر گرم کارکنا ن کی طرف سے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر شاہ رخ خان کی فلم کی نمائش پر پابندی عائد نہ کی گئی تو نقصان اٹھانے کیلئے تیار ہو جائیں۔علاوہ ازیں ان کارکنان کی طرف سے ”ٹاکیز پھوڑو ابھیان “ کے نام سے ایک مہم بھی چلائی جا رہی ہے جس کے تحت جگہ جگہ شاہ رخ خان کی فلم کے خلاف پوسٹر لگا ئے جارہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تنظیم کے رہنماو¿ں کی طرف سے عوام کے ساتھ خطاب کا بھی فیصلہ کیا گیاہے تاکہ وہ انھیں فلم دیکھنے سے باز رہنے کی ہدایت کر سکیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ فلم کی نمائش کے بعد ملک میں کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ اور تخریب کاری کی ذمہ داری انکی نہیں ہو گی۔ ہند راشٹرا سنگٹھن کے سرگرم کارکنان کی اشتعال انگیز ی کی بڑی شاہ رخ خان کا ملک میں برھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف متنازعہ بیان کو قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے شاہ رخ خان کی دلوالے رواں سال 18دسمبر کو ملک بھر سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…