پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

میرے لیے عدم برداشت ایک بہت وسیع اصطلاح ہے‘سونم کپور

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اکثر اہم مسائل پر بات چیت کرتی ہیں اور اپنے دل کی بات بولنے سے گھبراتی نہیں۔ہندوستان میں حال ہی میں پیش آنے والے واقعات جیسے پاکستانی فنکاروں کے انڈیا میں کام کرنے پر پابندی، بولی وڈ اداکاروں کا عدم برداشت کے حوالے سے دیے گئے بیانات وغیرہ پر سونم کپور ایک شو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے نظر آئیں۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق سونم کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے عدم برداشت ایک بہت وسیع اصطلاح ہے۔ میں نے بہت سے ممالک میں نسل پرستی کا سامنا کیا ہے۔ اگر ہمارے ملک سے لوگ دوسرے ممالک میں کام کر سکتے ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ دوسرے ممالک سے یہاں آکر آرٹسٹوں کے کام کرنے میں کوئی مسئلہ ہوگا۔سونم کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے خیال سے آرٹ کو سیاست سے دور رکھنا بہتر ہے۔ میں نے پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کیا ہے اور میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ وہ ایک بہترین فنکار ہیں۔ہندوستان میں بڑھتی عدم برداشت کے حوالے سے سونم نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 60 سالوں میں پیش آنے والے فسادات سب نے دیکھے ہیں اس لیے اس بات کو نظر انداز کرنا مناسب نہیں کہ ملک میں عدم برداشت بڑھتی جارہی ہے۔کچھ روز قبل اداکار عامر خان کے ہندوستان میں بڑھتی عدم برداشت کے حوالے سے بیان کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔سونم کا عامر کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’لوگوں نے عامر کا مکمل انٹرویو سننے کے بجائے ان کے ایک بیان کو لے کر تنقید کا نشانہ بنایا جو کہ غلط ہے، اگر کوئی میری کارکردگی پر تنقید کرے اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مجھ سے نفرت کرتا ہے بلکہ وہ مجھے بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔سونم کا مزید کہنا تھا ’آپ کے خیال میں کیا عامر اب کبھی میڈیا پر کوئی بیان دے پائیں گے؟ عامر ایک سمجھدار انسان ہیں اور انہیں وطن مخالف کہنا غلط ہوگا۔ ان کا بیان یقیناً کافی سخت ہوگا لیکن غیر متعلق نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…