جمعہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2024 

کیمرے کے سامنے رہنا پسند ہے‘شاہ رخ خان

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ سب سے زیادہ کیمرے کے سامنے رہنے والے وقت کا لطف اٹھاتے ہیں۔انڈین ایکسپریس نے شاہ رخ کے حوالے سے بتایا کہ ان کے پاس سب کچھ ہے مگر وہ ہر چیز استعمال نہیں کر سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر وقت صرف کام کرتے ہیں کیوں کہ انہیں اپنے کام سے محبت ہے۔شاہ رخ خان اب تک بولی وڈ میں 80 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ ٹی وی میں بھی کام کرچکے ہیں۔شاہ رخ کے مطابق ان کے لیے اداکاری بے انتہا ضروری ہے اور وہ ہمیشہ مختلف کردار ادا کرنے کے خواہش مند رہے ہیں۔اپنی شخصیت کے حوالے سے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ وہ اصل زندگی میں کافی شرمیلے ہیں، اپنے گھر میں بھی زیادہ بات چیت نہیں کرتے اور ان کی والدہ انہیں غیر سماجی بلاتی تھیں۔شاہ رخ اس وقت اپنی فلم ’دل والے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ کاجول، ورن دھون اور کریتی سنن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔فلم 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…