ممبئی(نیوزڈیسک)بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کو گزشتہ کئی روز سے ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف متنازعہ بیان دینے کی بنا پر تنقید کا سامنا ہے۔سپر سٹار کی طرف سے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم”دل والے “ کی پرموش تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا گیا کہ انھیں اپنی حب الوطنی کو ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انکا کہنا تھا کہ انھیں غدار اور ملک دشمن کہنے والے درحقیقت بے و قوف ہیں۔اداکار نے میڈیا کو بتایا کہ وہ آئندہ کبھی بھی فلموں کے علاوہ کسی دوسرے موضوع پر بات نہیں کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ انکے منہ سے نکلی ہوئی کسی بھی بات کو غلط رنگ دے کر عوام کے سامنے پیش کیا جاتا ہے ،جو انکے لیئے مسائل کا سبب بنتا ہے۔ واضح رہے روہت شیٹی کی دل والے میں شاہ رخ خان، کاجل ، ورون دھون اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔شاہ رخ خان کی دل والے رواں سال18دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی
شاہ رخ خان نے ہندوانتہاءپسندوں کوکراراجواب دے دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































