پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

ون ڈیزل اور دپیکا کی تصویر پر اکشے کا مذاق

datetime 9  دسمبر‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار نے اپنے ساتھی اداکار ابھیشیک بچن اور ریتیش دیش مکھ کے ساتھ مل کر اداکارہ دپیکا پڈوکون کی حال ہی میں ون ڈیزل کے ساتھ لی گئی تصویر کا مذاق اڑاتے ہوئے سوشل میڈیا پر شئیر بھی کیا۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ہولی وڈ کامیاب اداکار ون ڈیزل کے ہمراہ ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شئیر کی جس میں ون ڈیزل کی پشت کیمرے کی جانب تھی۔اس تصویر کے شئیر ہونے کے بعد ہالی ووڈ فلم میں دپیکا کی شمولیت کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔دپیکا کی تصویر کے بعد اداکار اکشے کمار نے اپنی فلم ’ہاو¿س فل‘ کے سیٹ پر ساتھی اداکاروں کے ساتھ یہ تصویر لی۔اکشے کا اس تصویر میں کہنا تھا ’کیونکہ ون ڈیزل اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ مصروف ہیں، ہم اپنی فلم ہاو¿س فل کے سیٹ پر ون پیٹرول کے ساتھ موجود ہیں۔اداکار ون ڈیزل نے بھی کچھ روز قبل دپیکا کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ایک تصویر شئیر کی تھی۔دپیکا اس وقت فلم ’باجی راو¿ مستانی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…