ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ اور فلم پروڈیوسر دیا مرزا نے جو کہ فلموں کے ساتھ سوشل کاموں میں بھی مصروف رہتی ہے کہا ہے کہ بچوں کو بھی جینے کا حق ہے ، اس لئے بچوں اور نوجوانوں کی مدد کرنا ہر صاحب استطاعت کا فرض ہے ۔ ایک تقریب سے خطاب میں دیا مرزا نے کہا کہ بچے اور نوجوان ہماری قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں اس لئے ان کی طرف توجہ دینا ضروری امر ہے ۔ اگر ان کی تربیت اور تعمیر بہتر ہوئی تو وہ معاشرے کے لئے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں ۔ اداکارہ نے زور دے کر کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے اہل ثروت کو دل کھول کر عطیات دینے چاہیئں ۔ دیا نے مزید کہا کہ خاص طور پر ہمارے دیہات میں بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہماری رہنمائی کی منتظر ہے ، خاص طور پریتیم بچوں کے لئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔