پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

اداکارہ سارہ لورین کی فلم انٹرنیشنل فلم اینڈ انٹرٹینمنٹ فیسٹیول آسٹریلیامیں نمائش کیلئے منتخب

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ سارہ لورین کی بالی ووڈ فلم ”برکھا“ کو ” انٹرنیشنل فلم اینڈ انٹرٹینمنٹ فیسٹیول آسٹریلیا “ (آئی ایف ای ایف اے ) میں نمائش کے لیے منتخب کرلیا گیا۔فیسٹیول کی انتظامیہ نے سارہ لورین کی فلم کوفارن کیٹگری فلموں میں نمائش کے لیے منتخب کیا ۔ واضح رہے کہ ”برکھا“بالی ووڈ کی پہلی فلم ہے جس کوآسٹریلین فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیاہے۔ اس سلسلہ میں سارہ لورین نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کسی بھی فنکارکے لیے یہ اعزاز کی بات ہوتی ہے کہ اس کی عمدہ اداکاری کوسراہا جائے ۔میرے نزدیک آپ کے بہترین کام پرملنے والے ایوارڈز اور اعزازات کا شمار ان نوادرات سے کم نہیں ہے، جن کومحلات کی زینت بنایا جاتاہے۔ بالی ووڈ کی تاریخ میں ”برکھا“ بارش کووہ پہلا قطرہ بن گئی جس کوآسٹریلیا میں ہونیو الے مقبول ترین فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فلم کی کہانی، میوزک اورمیری اداکاری کو جو رسپانس بالی ووڈسمیت دنیا کے بیشترممالک میں ملا ہے اس کولفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔انھوں نے کہا کہ ’ آئی ایف ای ایف اے ‘ فلم فیسٹیول میں دنیا کے بیشترممالک کی فلموں کو نمائش کے لیے منتخب کیا جاتا ہے اورپھردنیا بھرسے باصلاحیت فلم میکرزاورفنکاروں کو اس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ اس اعتبارسے دیکھا جائے توبالی ووڈ میں سالانہ ایک ہزارسے زائد فلمیں بنائی جاتی ہیں لیکن اس سے پہلے کبھی کسی فلم کواس فیسٹیول میں نمائش کے لیے رابطہ نہ کرنا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ”برکھا “ نے جس طرح سے کئی ہفتوں تک بھارت میں کامیابی سے نمائش کی تھی اور ناقدین کا رسپانس ملا تھا وہ درست تھا۔خاص طور پر پاکستان میں بہت سے لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ میں بھارت میں آکرایسا کوئی کام نہیں کررہی کہ جس سے پاکستان کا نام روشن ہوتو” برکھا “ کا آسٹریلین فلم فیسٹیول کے لیے انتخاب ان لوگوں کو جواب ہے ، جوصرف باتیں کرتے ہوئے تنقید کرتے ہیں ، مگرخود کام نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں میرا نیا پروجیکٹ بھی معمول سے ہٹ کرہوگا اورمجھے امید ہے کہ جب لوگ اس کودیکھیں گے توان کو میری فنکارانہ صلاحیتوں کوجاننے کا موقع ملے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…