اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کرینہ کپور نے پاکستانی فلم میں کام کر نے کی حامی بھرلی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور ہیروئن کرینہ کپور نے پاکستانی ڈائریکٹر شعیب منصور کی آئندہ فلم میں کام کر نے کی حامی بھرلی ہے اور توقع ہے کہ ان دونوں کی آئندہ ہفتے دوبئی میں ملاقات ہوگی جس میں شعیب منصور کرینہ کپور کو اپنی فلم کی کہانی سے آگاہ کرینگے اور اس موقع پر معاہدے پر دستخط کا بھی امکان ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق چند ماہ قبل شعیب منصور نے کرینہ کپور کو ایک ای میل پیغام کے ذریعے فلم میں اہم کر دار دینے کی پیشکش کی تھی اور اب یہ سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے ۔اگرچہ کرینہ کپور زبانی طورپر اس پیشکش کو قبول کرچکی ہے تاہم وہ چاہتی ہے کہ پہلے اسے سکرپٹ دکھایاجائے جس کے بعد وہ معاہدے پر باقاعدہ دستخط کریں گی ۔کرینہ نے ایک انٹرویو میں شعیب منصور کے ساتھ کام کر نے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ایک شاندار فلم ساز ہیں جنہوںنے بہت چھی فلمیں بنائی ہیں اگر چہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو کرینہ کپور پہلی بھارتی ہیروئن ہوگی جو پاکستانی فلم میں کام کریں گی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بیبوکے نام سے مشہور کرینہ نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ بنانے کا بھی اعلان کیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی شائقین سے آئن لائن رابطہ رکھ سکیں گی وہ ان دنوں ارجن کپور کے ساتھ ”کی اور کا “نامی فلم میں کام کررہی ہیں ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…