اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ہم ٹی وی کے لئے ایشیاء کے سب سے بہترین اردو چینل کا ایوارڈ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) ہم ٹی وی کی جانب سے پیش کئے جانے والے ڈرامے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ناظرین اور صارفین کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ ہم ٹی وی کے اعلیٰ معیار اور مسلسل بہترین کارکردگی کا ثبوت اس کے لئے اے وی ٹی اے کی جانب سے ایشیاء کے بہترین اردو چینل کے ایوارڈ کا اجراء ہے۔ دی ایشین ویورز ٹیلی ویژن ایوارڈ ز2015ء (AVTA)گزشتہ دنوں لانچسٹر لندن ہوٹل میں منعقد ہوئے جس میں 2015ء کے لئے بہترین اردو چینل کے لئے ہم ٹی وی ‘ اے آر وائی ڈیجیٹل ‘ جیو ٹی وی ‘ اے آر وائی کیو ٹی وی کی نامزدگیاں عمل میں آئیں۔ ان میں سے ہم ٹی وی کو بہترین اردو چینل کا ایوارڈ دیا گیا۔ واضح رہے کہ اے وی ٹی اے عالمی تناظر میں ایشیائی ٹی وی چینلوں کے فروغ کے لئے صحیح معنوں میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ ہر سال منعقد کئے جانے والے اپنی نوعیت کے یہ انتہائی منفرد ایوارڈز ایشیائی ‘ ایشیائی امریکیوں کی فلم’ موسیقی اور پرفارمننگ آرٹس کو ان کی کارکردگی پر ملنے والے ووٹوں کی بنیاد پر جاری کئے جاتے ہیں۔سال2015ء کے لئے ہم ٹی وی کو بہترین ایشیائی اردو چینل کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…