جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

datetime 19  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی  بالی ووڈ کی دنیا میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی سپر ہٹ فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کو مسلسل 20 سال تک سینما گھر کی زینت بنے رہنے کےبعد ہٹا لیا گیا ہے۔ 90 کی دہائی میں پردے پر آنے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کو ممبئی کے مشہور سینما مراٹھا مندر میں مسلسل ایک ہزار 9 ہفتے تک دکھایا گیا، 20 سال قبل یش راج فلمز کمپنی کے تحت ریلیز ہونے والی یہ فلم بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے جو ایک محبت کی کہانی پر مشتمل ہے، اس فلم نے نہ صرف دنیا بھر میں بے انتہا شہرت حاصل کی، بزنس کے حوالے سے بھی یہ فلم نہ صرف انتہائی کامیاب رہی بلکہ اس نے متعدد ایوارڈز بھی حاصل کیے۔ بالی ووڈ کی اس کامیاب ترین فلم نے 10 فلم فیئر ایوارڈ سمیت بہترین اداکار،اداکارہ اور ہدایت کار کا ایوارڈ بھی حاصل کیا جبکہ اس نے شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی کو مقبولیت کی انتہا پر بھی پہنچادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مراٹھا مندر کے مینیجنگ ڈائریکٹر منوج دیسائی نے فلم کو ہٹانے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے اس فلم کو دیکھنے کے لئے شہر سے باہر سے بھی شائقین بڑی تعداد میں آتے تھے تاہم اب ناظرین کی تعداد بہت کم ہوگئی ہے اور ایک شو میں 1100 کے مقابلے میں بہ مشکل 100 سے 200 افراد آتے ہیں اس لئے انہوں نے اس فلم کو ہٹا کر کسی دوسرے فلم کو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…