جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

شکتی کپور کے ‘مداح’ نے ان کا کان نوچ لیا

datetime 18  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی  بولی وڈ اداکار شکتی کپور کو اُس وقت ایک ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا، جب گزشتہ ہفتے کان پور میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک مداح نے ان کے کان کی بالی نوچ کر انھیں زخمی کردیا۔ ہندوستانی اخبار ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق شکتی کپور، ساتھی اداکاروں تشار کپور اور آفتاب شیوداسانی کے ساتھ اپنی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کان پور میں ایک سیٹ پر موجود تھے کہ پرستاروں کا ہجوم بولی وڈ اداکاروں کی جھلک دیکنے کے لیے جمع ہوگیا۔ شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شکتی کپور نے اپنے مداحوں سے ملاقات کی، تاہم صورتحال اُس وقت ناخوشگوار ہوگئی جب ہجوم میں موجود ایک شخص نے ان کے کان کی بالی نوچ لی جس سے ان کے کان کی لو پھٹ گئی اور وہ زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں شکتی کپور کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ شکتی کپور نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہجوم میں سے کسی شخص نے ان کا کان اتنی بری طرح سے کھینچا کہ کان کی لو دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت مدد کرنے پروہ اپنی ٹیم کے مشکور ہیں۔ سپراسٹار شکتی کپور کا شمار بولی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے، جنھوں نے جو بھی کردار ادا کیے وہ فلم دیکھنے والوں کے لیے یاد گار بن گئے۔ انھوں نے شہرت تو منفی کرداروں سے حاصل کی لیکن جب مزاحیہ کردار نگاری کی طرف آئے تو اس میں بھی کمال کردیا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…