منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

چھوٹے نواب کی بیگم کرینہ کپور نے خواتین کو اہم مشورے دے ڈالے

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی: بالوں کا لمبا اور خوبصورت نظر آنا ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے اور اگر وہ شو بز سے ہوتو پھر تو بالوں کا خوبصورت ہونا اور بھی اہم ہو جاتا ہے اسی لیے بالی ووڈ کی ٹاپ اسٹار کرینہ کپور اپنے دلکش بالوں کی حفاظت کرتی ہیں اور خواتین کو دے رہی ہیں چند اہم ٹپس جس سے آپ کے بال بھی دلکش، چمکدار اور لمبے ہوجائیں گے۔

بالوں کو چمکدار بنائیں:

کرینہ کا کہنا ہے کہ بالوں کو لمبے اور اسٹائلش بنانے کے لیے اکثر خواتین بہت سے تیل اور ڈرائیر استعمال کرتی ہیں لیکن اس سے بالوں کی چمک غائب ہونے لگتی ہے لیکن اس چمک کو بادام کے تیل کے استعمال سے واپس لایا جاسکتا ہے کیونکہ میں اس کا تسلسل سے استعمال کرتی ہوں جس سے میرے بال مضبوط وار چمکدار ہوجاتے ہیں۔

بالوں کو خشکی سے بچائیں:

کرینہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو چاہئے کہ وہ بالوں کو خشکی سےبچانے کےلیے مخصوص شیمپو کا استعمال کرنے کے بعد ہیئر کنڈیشنر کا استعمال ضرور کریں، کسی کے کہنے پر شیمپو کا انتخاب نہ کریں بلکہ جائزہ لیں کہ کون سا شیمپو آپ کے بالوں کے لیے بہتر ہے اسی کا استعمال کریں، بالوں کو نہانے کے بعد ڈرائیر سے معمولی سا خشک کریں پھر دیکھیں آپ کے بال بہت خوبصورت اور چمکدار نظر آئیں گے۔

جلد کی حفاظت:

کرینہ کا خواتین کو مشورہ ہے کہ جلد کی خوبصورتی کے لیے مختلف کریموں اور دیگر لوشنز وغیر کا استعمال نہ کریں اور میری طرح اپنے چہرے کو ہلکے گرم پانی سے صاف کریں اور اپنی جلد کو مزید نکھرا اور چمکدار بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پیئں۔

آنکھوں کو خوبصورت بنائیں:

خوشی کے مواقعوں پر مناسب میک اپ کریں اور بالخصوص آنکھوں پر زیادہ میک اپ نہ تھوپیں اور صرف کاجل کا استعمال کریں۔ کرینہ کا کہنا تھا کہ ہونٹوں کوہر وقت چمکدار رکھیں اور اس کے لیے لپ اسٹک کو استعمال کرتی رہیں تاکہ ہونٹوں پر چمک قائم رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…