ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ بہت سی اہم شخصیات کی زندگیوں پر بننے والی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن کا کہنا تھا کہ اس قسم کی خبریں سننے کو ملیں کہ پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کر رہی ہوں لیکن مجھے اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا مجھے بہت سی اہم شخصیات کی زندگی پر مبنی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کوئے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے لہذا میں اس حوالے سے ابھی کچھ بھی نہیں کہہ سکتی کہ کس فلم میں کام کروں گی۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں اس قسم کی خبریں زیرگردش تھیں کہ دویا بالن پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کریں گی۔