منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

بشریٰ انصاری نئی فلم ’’ہو من جہاں ‘‘ کی عکس بندی میں مصروف

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی:  پاکستان ٹی ڈراموں کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری بہت جلد دو فلموں میں نظر آئیں گی۔

 انھوں نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید کی فلم ‘‘جوانی پھر نہیں آنی’’ کا کام جلد مکمل کراؤں گی۔ عاصم رضا کی فلم’’ہو من جہاں‘‘ میں بھی کام کر رہی ہوں۔ ٹی وی کے بعد فلموں میں کام کرنا ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے۔ انھوں نے فلم کے سیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  ’’ہو من جہاں‘‘ کراچی کے نوجوانوں کی کہانی ہے، میرا کردار ایک سخت ماں کا ہے، جو بہت زیادہ حکمرانہ طبیعت کی مالک ہے اور چاہتی ہے کہ اس کے بچے اس کی بات مانیں۔

انھوں نے بتایا کہ فلم میں ماہرہ خان،عدیل حسین،شہریار منور بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کی آدھی سے زیادہ شوٹنگ ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی فلموں کی تعداد میں اضافہ خوش آئند ہے۔ ایک وقت تھا کہ سال کے چھ ماہ گزر جانے کے باوجود ایک بھی پاکستانی فلم سینما گھر کی زینت نہیں بن پاتی تھی لیکن اب پاکستان کے سینما گھروں میں ہماری اپنی فلموں کا راج ہے، اور رواں سال درجن سے زائد فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…