پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے کائنات کا قدیم ترین بلیک ہول دریافت کرلیا

datetime 20  اگست‬‮  2025 |

نیویارک(این این آئی)حال ہی میں جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے کائنات کا اب تک کا قدیم ترین بلیک ہول دریافت کیا ہے۔ماہرین کے مطابق اس دریافت نے ہمارے کائناتی ارتقا کو سمجھنے میں ایک نیا سنگِ میل قائم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حالیہ تحقیق میں یہ قدیم اور فعال بلیک ہول دریافت کیا گیا جو بگ بینگ کے بعد صرف تقریبا 500 ملین سال میں وجود میں آیا، یعنی لگ بھگ 13.3 ارب سال پہلے۔

یہ بلیک ہول CAPERS-LRD-z9 نامی کہکشاں کے مرکز میں پایا گیا جو خود بھی Little Red Dot کیٹیگری کا حصہ ہے۔ اس بلیک ہول کا ماس تقریبا 38 ملین شمسی ماسز کے برابر ہے جو ہماری کہکشاں کے مرکزی بلیک ہول سے تقریبا دس گنا زیادہ بھاری ہے۔اس بلیک ہول کی دریافت کے لیے اسپیکٹروسکوپی کا استعمال کیا گیا جہاں ہائیڈروجن کے ارتعاش سے موصول ہونے والی خاص روشنی نے اس بات کا ثبوت دیا کہ گیس تیز رفتار سے گردش کر کے اس کے اندر جا رہی ہے یعنی یہ ایک فعال بلیک ہول ہے۔تصویر میں کہکشاں کی سرخی مائل رنگت کا سبب ممکنہ طور پر بلیک ہول کے گرد گھیرے ہوئے گیس و غبار کی کثافت ہے جو روشنی کو لمبے طول تک red shift کی طرف دھکیل رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…