لاس اینجلس(این این آئی )خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کا خلائی جہاز پارکر سولر پروبسورج کے انتہائی قریب پہنچ کر تاریخ رقم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ،برطانوی ٹی وی کے مطابق پارکر سولر پروب کو 2018 میں سورج کی طرف روانہ کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ 430,000 میل فی گھنٹہ یعنی لندن سے نیویارک تک 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں پرواز کرنے کے برابر رفتار ہمارے نظام شمسی کے مرکز یعنی سورج کی جانب بڑھ رہا ہے۔
سورج کے انتہائی نزدیک شدید موسمی حالات اور درجہ حرارت کے باعث یہ خلائی جہاز گذشتہ کئی دن سے زمین سے رابطہ بھی نہیں کر سکا اور فی الحال سائنسدان اس مشن کی جانب سے ملنے والے سگنل کے منتظر ہیں۔ناسا کے سائنسدانوں کو توقع ہے کہ یہ سگنل 27 دسمبر کو مل سکتا ہے۔