پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ہیکرز معلومات چرانے کیلئے 12 نئی ایپلی کیشنز استعمال کر رہے ہیں، وزارتوں کو مراسلہ ارسال

datetime 2  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)کابینہ ڈویژن نے ہیکرز کی جانب سے معلومات چرانے کے لیے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کے استعمال پر تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنزکو مراسلہ بھجوادیا۔ذرائع کے مطابق ہیکرز مجموعی طورپر 132 ایپلی کیشنزکے ذریعے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کررہے ہیں اور اب ہیکرز نے معلومات چرانیکے لیے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال بھی شروع کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی چیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے ٹریپ کرکے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مراسلے میں ایپلی کیشنز انسٹال کرنے والے افسران کو انٹرنیٹ منقطع کرنے اور معروف اینٹی وائرس انسٹال کرکے اپنے موبائل فون اسکین کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مراسلے میں ناقابل اعتبار ایپلی کیشنز سے انسٹالیشن نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ انجان وائی فائی نیٹ ورک بھی استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…