سائنسدانوں نے زیادہ توانائی جمع کرنے والا سولرپینل تیار کرلیا

1  جنوری‬‮  2024

مکوآنہ (این این آئی)سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کے سولر پینل کی تیاری میں پیشرفت کی ہے جو سورج کی روشنی کو زیادہ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ئنسدانوں نے اسے سولر لیف (leaf) کا نام دیا ہے۔یہ سولر پینل ابھی کانسیپٹ مرحلے سے گزر رہا ہے جو دیکھنے میں کسی پتے جیسا ہے۔اس حوالے سے ایک تحقیق جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئی جس کے مطابق یہ سولر پینل اضافی تھرمل انرجی استعمال کر سکتا ہے جبکہ اس کے لیے عام سولر پینلز کے مقابلے میں سورج کی زیادہ روشنی جذب کرنا بھی ممکن ہوگا۔

محققین کا ماننا ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی سے سولر لیف کو زیادہ بجلی بنانے میں مدد ملے گی۔اس نئی ٹیکنالوجی کے لیے پودوں کے بخارات کے اخراج کے نظام کو مدنظر رکھا گیا ہے، جس کے ذریعے پودے اپنے پتوں سے زیادہ مقدار میں پانی جڑوں میں منتقل کرکے خود کو ٹھنڈا رکھتے ہیں۔محققین کا ماننا ہے کہ اس نظام کی نقل پر مبنی سولر لیف کو بھی خود کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد ملے گی اور وہ سورج کی روشنی کو زیادہ جذب کرسکے گا۔عام سولر پینلز کی افادیت وقت گزرنے کے ساتھ گھٹ جاتی ہے مگر محققین کا ماننا ہے کہ سولر لیف سورج کی 13.2 فیصد زیادہ توانائی اپنے اندر جمع کرسکے گا۔اس کے ساتھ ساتھ یہ سولر پینل اپنے اندر جمع ہونے والی حرارت کو تازہ پانی اور تھرمل انرجی کی تیاری کے لیے بھی استعمال کرسکے گا۔فی الحال یہ سولر پینل کانسیپٹ مرحلے سے گزر رہا ہے اور ابھی واضح نہیں کہ حقیقی دنیا میں کب تک یہ ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…