ایلون مسک کا فٹبال فرینچائز مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا ارادہ

  بدھ‬‮ 17 اگست‬‮ 2022  |  16:57

واشنگٹن (این این آئی)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل میں ناکامی کے بعد فٹبال فرینچائز مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایلون مسک مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکثر ہی غیر روایتی انداز میں ٹوئٹس کرتے رہتے ہیں، اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کے لیے باقاعدہ کسی معاہدے پر عمل کرنے کا ارادہ کیا ہے یا نہیں۔تاہم، انہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکا کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ساتھ یہ بھی لکھا کہ میں مانچسٹر یونائیٹڈ بھی خرید رہا ہوں۔خیال رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کی سب سے مشہور فرینچائز ہے لیکن شائقین حالیہ چند برسوں کے دوران کلب کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے فرینچائز کے موجودہ امریکی مالک سے ملکیت چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎