رواں سال موبائل گیمنگ مارکیٹ 136 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیگی‘ رپورٹ

29  مئی‬‮  2022

لاہور( این این آئی)انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال موبائل گیمنگ مارکیٹ 136 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی گیمنگ مارکیٹ کا 61 فیصد موبائل گیمز پر مشتمل ہے، 2022 میں گیمنگ

مارکیٹ کا حجم 136 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا، جبکہ رواں سال گیمنگ مارکیٹ 222 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرلے گی۔سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں کورونا وبا ء کے دوران صارفین نے ہفت وار بنیادوں پر 45 فیصد زائد گیمز ڈائون لوڈ کیے۔اس حساب سے دنیا بھر میں موجود اسمارٹ فون صارفین نے ہر ہفتے 1.1 ارب گیمز ڈائون لوڈ کیے۔ قبل ازیں جاری رپورٹ کے مطابق موبائل فون گیم پب جی کا 244 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ آمدنی کا ریکارڈ رہا۔سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں صارفین کی جانب سے ہر ہفتے آئی فون آپریٹنگ سسٹم اور گوگل پلے سے 1.6 ارب ڈالر کے گیم ڈائون لوڈ کیے گئے۔رواں سال سب سے زیادہ گیمز چین کے موبائل صارفین نے ڈائون لوڈ کیے جبکہ شمالی امریکہ اور مغربی یورپ نے گیمز پر خرچ ہونے والی کل رقم میں 50 فیصد حصہ ڈالا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آن لائن فیچرز اور ایک ہی وقت میں متعدد صارفین کو ایک مخصوص گیم کھیلنے کی سہولت، اسمارٹ فون گیمز کی مقبولیت کی وجوہات ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…