پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

گوگل کی بہترین سروس میں صارفین کے لیے اہم ترین تبدیلیاں

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)گوگل کی جانب سے اس ویڈیو کانفرنسنگ سروس میں اہم ترین اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس اپ ڈیٹ کے تحت گوگل میٹ کے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے یوزر انٹرفیس کو بدلا گیا ہے جبکہ نئے فیچرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔زوم اور مائیکرو سافٹ ٹیمز کے مقابلے میں گوگل میٹ کو زیادہ بہتر بناانے کے لیے یہ اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اگر کوئی صارف اسکرین پر خود کو نہیں دیکھنا چاہتا تو اب میٹ میں صارف کی اپنی ویڈیو فیڈ کو ہائیڈ یا منیمائز کیا جاسکتا ہے اور اگر اپنی آنکھوں کو دیکھنا چاہتے ہیں تو گرڈ میں اپنی فیڈ کو پن کرسکتے ہیں۔گوگل کے مطابق بہت جلد صارفین کو میٹ کالز کے دوران سیلف فیڈ ٹرن آف کرنے کا آپشن بھی فراہم کیا جائے گا۔اسی طرح ایک اور فیچر ملٹی پل فیڈز لائٹ کرنا ہے جس میں کانفرنس میں شامل متعدد افراد کی تصاویر کو پن کیا جاسکتا ہے، یہ فیچر آئندہ چند ماہ میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔ایک اور نیا فیچر ویڈیو بیک گرائونڈ بدلنے کا ہے، اس وقت گوگل میٹ میں 3 اسکرینز کا آشن ہے جن میں ایک کلاس روم، ایک پارٹی اور ایک فارسٹ ہے۔کمپنی کے مطابق مزید اسکرینز کا اضافہ آنے والے مہینوں میں کیا جائے گا۔ایک کارآمد تبدیلی میٹنگز کے نیچے موجود بار میں تمام کنٹرولز کو دینا ہے، یعنی چیٹ، اٹیچمنٹس اور کانفرنس میں شریک افراد کی فہرست، سب آپشن وہاں موجود ہوں گے۔گوگل کی جانب سے کال

ختم کرنے کا بٹن کیمرا اور مائیکرو فون بٹنز سے دور کیا جارہا ہے تاکہ حادثاتی طور پر کال منقطع نہ ہوسکے۔یوزرانٹرفیس کے ساتھ گوگل نے میٹ میں لو لائٹ موڈ بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیچر سے ویب کیم ویڈیو تاریک یا روشن کمرے میں خودکار طور پر روشنی کو

ایڈجسٹ کرسکے گا، یہ فیچر بھی آنے والے ہفتوں میں گوگل میٹ کے ویب صارفین کو دستیاب ہوگا۔گوگل ورک پلیس کے پیڈ صارفین کو ایک نئے آٹو زوم فیچر تک بھی رسائی جلد دی جائے گی۔یہ اے آئی پاور فیچر کمرے میں چلنے پھرنے کے دوران صارف کی پوزیشن کو فالو

کرے گا۔خیال رہے کہ گوگل نے اپریل 2020 میں اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ کو تمام صارفین کے لیے مفت کردیا تھا جس کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے دوران باہمی رابطوں میں لوگوں کو سہولت فراہم کرنا تھا۔یہ کانفرنسنگ سروس پہلے صرف جی سیوٹ کے صارفین کے

لیے مخصوص اور 6 ڈالر ماہانہ پر ہی دستیاب تھی۔تاہم اس موقع پر گوگل نے اعلان کیا تھا کہ اس میں مفت ویڈیو کال کا دورانیہ 60 منٹ تک ہوگا مگر اس کا اطلاق 30 ستمبر کے بعد سے ہونا تھا۔مگر پھر ستمبر میں اس مدت کو 31 مارچ 2021 تک بڑھا دیا گیا تھا جبکہ ایک گھنٹے کی حد بھی اس موقع پر ختم کردیا گیا تھا۔اب کمپنی نے پھر اعلان کیا ہے کہ صارفین گوگل میٹ کو 30 جون تک مفت استعمال کرسکیں گے اور اس عرصے میں 24 گھنٹے تک کال جاری رکھ سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…