ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واٹس ایپ کی یہ پالیسی قبول کریں ورنہ آپ کو اپنے اکائونٹ سے ہاتھ دھونا پڑ ے گا ،چپکے سے بڑی تبدیلی

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آئن لائن )معروف سوشل ایپ واٹس ایپ نے نئے سال کے موقع پر اپنی سروس اور پرائیویسی پالیسی میں تبدیلیاں کی ہیں، نئی پالیسی کو قبول نہ کرنے والے صارفین کو اپنے اکاؤنٹ سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔روزنامہ جنگ کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اپنی اپڈیٹ پالیسی کے نوٹیفیکیشنز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں قسم کے موبائل صارفین کو

بھیج دیے ہیں۔نئی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا ناصرف استعمال کرے گا بلکہ اسے فیس بک کے ساتھ شیئر بھی کرے گا۔صارفین کو نئی پالیسی قبول کرنے کے لیے آٹھ فروری تک کا وقت دیا ہے تاکہ وہ سروس کا استعمال جاری رکھ سکیں۔واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی میں کہا ہے کہ جب صارفین ان سے منسلک تھرڈ پارٹی کی خدمات یا فیس بک کمپنی کی دوسری پروڈکٹس پر انحصار کرتے ہیں، تو تھرڈ پارٹی وہ معلومات حاصل کر سکتی ہے، جو آپ یا دوسرے لوگ ان کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔نئی پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی صارف اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کیے بغیر واٹس ایپ صرف موبائل سے ڈیلیٹ کرتا ہے تو اس کی معلومات محفوظ رہیں گی۔دوسری جانب واٹس ایپ پر 31 دسمبر کی شب ایک ارب 40 کروڑ سے زائد آڈیو اور ویڈیو کالز کی گئیں۔اسی طرح فیس بک اور انسٹاگرام پر ساڑھے 5 کروڑ سے زیادہ لائیو ویڈیوز کو نشر کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق 31 دسمبر 2019 کو واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں 100 ارب سے پیغامات بھیجے جائیں گئے تھے،تاہم اس سال میسجز کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔ واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں وائس اور ویڈیو کالز کی شرح میں 2019 کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔کووڈ کی وبا کے دوران کروڑوں افراد نے اپنے پیاروں سے رابطے کے لیے واٹس ایپ کا سہارا لیا

اعداد و شمار کے مطابق 31 دسمبر 2019 کو سب سے زیادہ پیغامات بھارت میں 20 ارب کی تعداد میں بھیجے گئے جبکہ 100 ارب میں سے 12 ارب پیغامات میں تصاویر کا تبادلہ کیا گیا۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہے اور 2018 میں فیس بک ڈویلپر کانفنرس میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ صارفین اس اپلیکشن پر 65 ارب پیغامات بھیجتے ہیں جبکہ 2 ارب منٹ کی

وائس اور ویڈیو کالز کرتے ہیں۔واٹس ایپ کو 2014 میں فیس بک نے خریدا تھا اور امکان ہے کہ 2021 سے اس اپلیکشن میں صارفین کو اشتہارات دکھانے کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔فیس بک کی ٹیکنیکل پروگرام منیجر کیٹلین بینفورڈ نے اس حوالے سے کہا کہ کووڈ سے قبل بھی نئے سال کے موقع پر فیس بک ایپس میں میسجز اور دیگر سروسز کے استعمال کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوتا تھا، تاہم مارچ 2020 کے سے ایپس کے ٹریفک میں اکثر اوقات اتنا اضافہ ہوا جس کے سامنے نئے سال کے اعداد و شمار بھی کم ٹھے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیس کی ٹیم سروسز کو مسلسل بہتر کررہی ہے تاکہ صارفین کو مسائل کا سامنا نہ ہو۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…