ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی،صرف 3 دن میں  ایک بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی 54لاکھ سے بھی بہت اوپر چلی گئی

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /پی این پی /این این آئی)کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں تیزی آگئی ، تین دن میں 3ہزار سے زائد امریکی ڈالر کا اضافہ ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے، تفصیلات کے مطابق سال نو کے آغاز پر بٹ کوائن کی قیمت 33ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے، کرپٹو کرنسی اپنی مقبولیت کی بناء

پرتیزی سے دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنتی جارہی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق سرمایہ کار سونے سے زیادہ بٹ کوائن میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ ‎ تفصیلات کے مطابق ایک بٹ کوائن کی قیمت 33ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کر نے کے بعد 36ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے ۔ ایک بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی روپے میں 57 لاکھ روپے سے زیادہ ہو چکی ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت میں16 دسمبر2020 کے بعد 17 ہزار سے زائد ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔تین جنوری کو ایک بٹ کوائن کی قیمت33ہزار امریکی ڈالر تھی جو کہ تین میں 3ہزار ڈالر سے زائد ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کی مائننگ کیلئے پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیرآئی ٹی ضیا اللہ بنگش نے کہا کہ محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا نے ریسرچ اسٹڈی مکمل کرلی ہے۔سوات اور شانگلہ میں کریپٹو مائننگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہڈیجیٹل کرنسی کے لئے بٹ کوائن خود بنائیں گے اور اس کیلئے ریسرچ فنڈ مختص کردیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی پہلے ہی کریپٹو کرنسی بنانے کے حوالے سے قرارداد پاس کرچکی ہے۔ضیا اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ ضرورت محسوس کی کہ پاکستان کو ڈیجیٹل میدان میں پیچھا نہیں رہنا چاہیے۔ آغازخیبر پختونخوا سے ہوا ہے دیگر صوبے بھی تقلید کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا نجی ادارے بھی ڈیجیٹل کرنسی بنا سکتے ہیں۔ حکومت نجی اداروں کو این او سی دے گی۔خیال رہے کہ استعمال میں اضافے کے باعث ورچؤل کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک بٹ کوئی کی قیمت پہلی بار33 ہزارڈالر سے بڑھ گئی ہے۔ایک بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی روپے میں54 لاکھ روپے سے زائد ہوگئی ہے۔ اس کی قیمت میں16 دسمبر2020 کے بعد13ہزار سے زائد ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔دیگر کرنسیوں کی طرح اس کی قدر کا تعین بھی اسی طریقے سے ہوتا ہے کہ لوگ اسے کتنا استعمال کرتے ہیں۔اس وقت دنیا میں کم سے کم 1 کروڑ18 لاکھ سے زائد بٹ کوائن موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم90 بٹ کوائن بن رہےہیں۔ بٹ کوائن کی تعداد ہر دس منٹ بعد تبدیل ہوتی ہے۔دنیا میں بٹ کوائن کے حوالے سے امریکہ پہلے، نائیجیریا دوسرے، چین تیسرے، کینیڈا چوتھے، برطانیہ پانچویں اور بھارت چھٹی بڑی مارکیٹ ہے۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…