بدھ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2024 

ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے اپنی بحالی کے مطالبے کیلئے اسلام آباد احتجاج کی کال دیدی ،کس مقام سے وزیر اعظم ہائوس تک پرامن ریلی نکالی جائیگی؟قیادت نے تہلکہ خیز اعلان کردیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)ریڈیو پاکستان کے 1020 کنٹریکٹ ملازمین اپنی بحالی کے مطالبہ پر پورے ملک سے کنٹریکٹ ملازمین کو اسلام آباد احتجاج  کی کال دے دی گئی۔زرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان کے برطرف کنٹریکٹ ملازمین اپنی بحالی کے مطالبہ پر 24 نومبر 2020 بروز منگل

ڈی چوک اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کریں گے اور ڈی چوک سے وزیراعظم ہائوس کی طرف پْرامن ریلی نکالی جائیگی اور کنٹریکٹ ملازمین نے اپنی بحالی تک دھرنادینے کا اعلان کیا ہے۔جن کا کہناہے کہ ایک جنبش قلم سے 1020 لوگوں کا روز گار چھین کر 1020 خاندانوں کامعاشی قتل کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ جیل اور ہتھکڑیاں لیڈر کا زیور ہوتے ہیں اور ہم ایسے اْوچھے ہتھکڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازم?ن کی بحالی تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا اور ہم اپنے ساتھیوں کو بحال کروا کردم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دے کراقتدار میں آنے والی جماعت پی ٹی آئی  لوگوں سے روزگار چھیننے کے درپے ہے۔

موضوعات:



کالم



میڈم بڑا مینڈک پکڑیں


برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…