چنیوٹ(آئی این پی) پنجاب کے شہر چنیوٹ کے نوجوانوں نے نابینا افراد کیلئے اسمارٹ چھڑی تیار کرلی، اسمارٹ چھڑی نابینا افراد کے چلنے پھرنے اور دیگر کاموں کے دوران معاون ثابت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ کے نوجوانوں نے نابینا افراد کیلئے اسمارٹ
چھڑی تیار کرلی، چھڑی راستے میں رکاوٹ یا پانی آنے پر آگاہ کرے گی۔ اسمارٹ چھڑی کے ہوتے ہوئے دوران حادثہ بٹن دبانے پر نابینا شخص کے 3 رشتے داروں کو اطلاع مل جائے گی۔ یہ اسمارٹ اسٹک یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کے 3 طلبا نے تیار کی ہے، طلبا میں نوید احمد، ظافر اور غلام احمد شامل ہیں۔