امریکا کو ٹک ٹاک چرانے نہیں دیں گے اور نہ کسی دبائو میں آئیں گے، چین نے ٹرمپ کو  خبر دار کر تے ہوئے  بڑا اعلان کر دیا

4  اگست‬‮  2020

بیجنگ(این این آئی) چین نے خبردار کیا ہے کہ ٹک ٹاک ایپ کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اگر وہ باز نہ آئے تو بھرپور جواب دیں گے۔  عالمی میڈیا کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے ٹک ٹاک کے حوالے سے اقدامات نہ صرف آزاد تجارت، شفافیت اور غیر امتیازی سلوک کے خلاف ہے

بلکہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مارکیٹ اکانومی کے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ چین امریکا کو ٹک ٹاک ایپ چرانے نہیں دے گا اور اگر امریکا باز نہ آیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ امریکا چینی سائنس دانوں، طلبا اور محققین کے ساتھ ساتھ اب چینی کمپنیوں کو بھی ہراساں کر رہا ہے۔ امریکا نے قبل ازیں موبائل کمپنی ہواوے کو بھی اپنی نفرت آمیز پالیسی کا نشانہ بنایا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر امریکی صارفین اور اہم شخصیات کا ڈیٹا چین کو فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ممکنہ طور پر ملک بھر میں 15 ستمبر سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک کے مالکانہ حقوق رکھنے والی چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو امریکا میں وفاقی سطح کی تفتیش کا سامنا ہے۔ٹک ٹاک کمپنی کے زیر تفتیش ہونے اور امریکا میں پابندی کے پیش نظر مائیکروسافٹ نے ٹک ٹاک خریدنے کی پیشکش کی ہے جس پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا مائیکروسافٹ ٹک ٹاک خریدلے تاہم بائٹ ڈانس نے ٹک ٹاک ایپ کو فروخت کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…