اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد میں ملک کا پہلا برقی گاڑی چارجنگ سٹیشن لگا دیا گیاہے، اتوار کو جناح ایونیو میں الیکٹرک گاڑی چارجنگ یونٹ لگایا گیا ہے۔ قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت سائنس و ٹیکنالوجی پیر سلمان راشدی کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گذشتہ ہفتے ایک ٹویٹ میں سٹیشنوں کے اجراء کا اعلان
کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشنوں کا افتتاح ای سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کا ایک اور ہدف تھا، تاہم اس کا افتتاح وفاقی وزیر توانائی عمرایوب کرینگے، فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں الیکٹریکل وہیکلزکی مینوفیکچرنگ یونٹس کے قیام پر صرف ایک فیصد ڈیوٹی ہوگی، وزارت سائنس وٹیکنالوجی مستقبل میں گاڑیوں کو بیٹری پر منتقل کرنے کی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔