کراچی (این این آئی) پاکستان میں جدید ترین ہوم اپلائنسز کے ممتاز مینوفیکچرر، ڈاؤلینس نے اپنی ریفریجریٹرز کی رینج میں جدید ترین سیریز متعارف کر ا ئی ہے اور اس طرح اسے مزید خوبیوں سے بھر دیا ہے۔ اس سے قبل ڈاؤلینس نے نیچر-لاک ٹیکنالوجی(Nature-Lock Technology) پر مشتمل ریفریجریٹرز کی ایک نئی سیریز متعارف کرائی تھی اور اب متعارف کرائی گئی اس نئی سیریز میں بھی وٹامن فریش ٹیکنالوجی (Vitamin
Fresh Technology) موجود ہے جو پھلوں اور سبزیوں میں وٹامن اے اور سی (Vitamin A&C) کو طویل عرصے تک محفوظ رکھتی ہے۔خوراک کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کے جدید ترین فیچرز کے ساتھ تیار کی گئی ان نئی مصنوعات کو ’’فطرت سے متاثر ہو کر‘‘ تیار کیا گیا ہے۔ یورپی معیار کو آگے بڑھاتے ہوئے، ڈاؤلینس پاکستان میں پہلا برانڈہے جس نے یہ ناقابل یقین ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جو خوراک کے اضافی تحفظ کے لیے انقلابی خوبیوں کا وعدہ کرتی ہے اور اسی کے ساتھ متعدد دیگر جدید فنکشنز بھی پیش کرتی ہے۔جہاں ہر گھرکا طرز زندگی اب مصروف تر ہوتا جارہا ہے وہیں لوگ بھی خوراک کے تحفظ ، روزانہ کی غذائیت اور ضائع ہونے کے بارے میں زیادہ حساس ہوتے جا رہے ہیں اور اب اس حوالے سے معاشرے میں پائی جانے والی فکرمند ی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی اِن ضرورتوں کا احساس کرتے ہوئے، ڈاؤلینس نے متعدد نئی ٹیکنالوجیزتخلیق کی ہیں جن میں نیچر لاک اور وٹامن فریش ٹیکنالوجیز شامل ہیں جو خوراک کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے کے قابل بناتی ہیں تاکہ صحت مند رہنے کے خواہشمند صارفین کو روزانہ غذائیت سے بھرپور خوراک مل سکے۔ ’’وٹامن فریش‘‘ ایک منفرد فیچر ہے جسے سورج کے قدرتی سائیکل سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے۔یہ ٹیکنالوجی پھلوں اور سبزیوں میں موجودوٹامن اے اور سی کو اْن کی زیادہ سے زیادہ سطح تک محفوظ
رکھتی ہے اور اس طرح، حقیقت میں، طویل عرصے تک انکی غذائیت اور صحت کو برقرار رکھتی ہے۔ وٹامن فریش ٹیکنالوجی نہ صرف قوت مزاحمت کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ پھلوں اور سبزیوں کو بالکل اسی طرح تروتازہ رکھتی ہے جیسا کہ انہیں آج ہی فارمز سے لایا گیا ہے۔ روشنی کی تبدیل ہوتی ہوئی پاور کے ملاپ سے پھل اور سبزیاں وٹامنز کے تحفظ کے قدرتی عمل سے گزرتے ہیں جس سے غذا کو صحت بخش رکھنے میں
مدد ملتی ہے۔ مارکیٹ میں یہ پیشرفت، آئندہ نسلوں کو صحت بخش زندگی گزارنے اور اپنے تمام صارفین کو بہترزندگی تک رسائی کے لیے ڈاؤلینس کا مشن حاصل کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔وٹامن فریش ٹیکنالوجی کے حوالے سے ڈاؤلینس کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ، سید حسن جمیل نے کہا:’’صارفین جہاں خوراک کے تحفظ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ حساس ہوتے جا رہے ہیں، ڈاؤلینس سوچے سمجھے اقدامات کے ذریعے ان کی خواہشات کو پورا کر رہا ہے تاکہ خوراک کے زیاں کو کم کیا جا سکے۔ کمپنی کی مصنوعات، جن کی بنیاد جدید تحقیق پر ہے،
اور ریفریجریٹرز کی یہ خصوصی رینج یہ بات یقینی بناتی ہیں کہ اسٹور کی گئی خوراک محفوظ ہے اور ساتھ ہی لازمی وٹامنز اور غذائی خصوصیات بھی ہفتوں تک محفوظ ہیں۔‘‘ریفریجریٹرز کی اس نئی سیریز میںآپٹمائزڈ-فین(Optimized-Fan) کے ساتھ ایک جدید ترین اوڈور فلٹر(odour filter ) موجود ہے جو فریش فوڈ کمپارٹمنٹ کے اندر ہوا کو یکساں طور پر چلاتاہے اور اس طرح اس کمپارٹمنٹ کے اندر سے ناخوشگوار بو ختم کر دیتاہے اور خوراک محفوظ رہتی ہے۔ اس ریفریجریٹرز سیریز کی سائیڈ وال پر برائٹ وائٹ ایل ای ڈی بار (Bright White LED Bar) کیساتھ انٹرنیٹ آف تھنگ (IoT) کنکٹویٹی بھی موجود ہے چنانچہ ان ریفریجریٹرز کو SYNC ایپ کے ذریعے سفر کے دوران یا دنیا بھر میں کہیں سے بھی چلا یا جا سکتا ہے۔