کورونا، گوگل نے پاکستان میں ماہ جون میں عوامی نقل و حرکت پر رپورٹ جاری کر دی

10  جولائی  2020

نیویارک (این این آئی)معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں ماہ جون میں عوامی نقل و حرکت پر مبنی کمیونٹی موبلیٹی رپورٹ جاری کی ہے جس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حرکت متاثر ہونے کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں گوگل نے ماہ جون کے لاک ڈاؤن کے دوران اسٹیشنز، کام کی جگہوں، تفریحی مقامات اور دیگر جگہوں پر عوامی نقل و

حرکت کا جائزہ لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں وبائی مرض کورونا وائرس کے دوران جون کے مہینے میں عوامی نقل وحرکت میں مجموعی طور پر 36 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے مراکز یعنی بس اسٹاپس اور اسٹیشنز پر لوگوں کی نقل و حرکت میں کمی آئی ہے۔دوسری جانب گوگل موبلیٹی رپورٹ جون 2020 کے مطابق ریسٹورینٹس، کیفے، شاپنگ سینٹرز، تھیم پارکس، میوزیم، لائبریریاں اور سنیما گھروں میں عوام کی نقل و حرکت کے رجحانات میں 39 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپر مارکیٹوں، منڈیوں اور فارمیسی جیسے مقامات کی نقل و حرکت کے رجحانات میں 26 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، پارکوں، ساحل اور دیگر عوامی مقامات پر نقل و حرکت کے رجحانات میں 17 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ رپورٹ میں مقامات پر عوام کی تعداد گوگل میپ کے ڈیٹا کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بتائی گئی ہے

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…