دنیا کا پہلا ملک جہاں کمرشل ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرا دی گئی، 20 اسٹیشنز آسمان میں ہوں گے

9  جولائی  2020

نیروبی ( آن لائن ) کینیا میں دنیا کی پہلی کمرشل ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کروادی گئی ،الفابیٹ انکارپوریشن نے غباروں کا استعمال کرتے ہوئے کینیا کے ایک گاؤں میںسروس متعارف کرائی ۔اس سروس کو گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کی جانب سے چلائی جانے والی سروس لون اور مشرقی افریقہ کے تیسرے بڑے ٹیلی کام آپریٹر ٹیلکوم کینیا چلا رہی ہے۔وزیر اطلاعات جو موچیرو نے سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ

‘کینیا پہلا ملک ہے جس کے بیس اسٹیشنز اوپر آسمان میں ہوں گے، اب ہم بہت کم عرصے میں پورے ملک تک یہ سروس پھیلا سکیں گے’۔اس ٹیکنالوجی کو پہلے بھی استعمال کیا جاچکے ہیں تاہم اس کا پہلے کبھی کمرشل استعمال نہیں ہوا۔امریکی ٹیلی کام آپریٹرز نے پوئرتو ریکو میں 2017 میں آنے والے طوفان کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار افراد کو کنیکٹ کرنے کے لیے غباروں کا استعمال کیا تھا۔اس منصوبے کا مقصد سستے 4 جی انٹرنیٹ کو دیہی آبادیوں تک پہنچانا ہے۔اس پر تقریباً ایک دہائی سے کام کیا جارہا تھا۔لون کے چیف ایگزیکٹو ویسٹ گیرتھ کا کہنا تھا کہ ‘ہم دنیا بھر میں موبائل نیٹ ورک کی نئی سطح موثر انداز میں تیار کر رہے ہیں’۔ویسٹ گیرتھ نے کہا ہے کہ یہ خدمات ملک کے مغربی اور وسطی علاقوں میں تقریباً 50 ہزار مربع کلو میٹر علاقے کا احاطہ کرتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ‘ہوا میں اڑنے والے بیس اسٹیشن کی بہت زیادہ کوریج ہوگی، روایتی سیل فون ٹاور سے تقریباً 100 گنا زیادہ۔بڑے اور ہلکے غباروں پر سولر پینل اور بیٹری لگی ہوگی جو اوپر فضا میں اڑیں گے۔انہیں کیلیفورنیا اور پوئرتو ریکو میں قائم ایک سہولت سے لانچ کیا گیا جسے سلیکون ویلی میں لون کے فلائیٹ اسٹیشن میں موجود کمپیوٹرز سے ہیلیم کا ذریعے کنٹرول کیا جائے گا اور پریشر سے اس کے رخ کا تعین کیا جائے گا۔ان میں مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر بھی ہیں جس میں بغیر کسی مداخلت کے پرواز کے راستوں کو نیویگیٹ کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…