اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کسانوں کے لئے انتہائی اچھی خبر ان کے لئے سپرے ڈرون تیار کر لیا گیا، میڈ ان پاکستان پراجیکٹ کے تحت سب سے بڑا سپرے ڈرون تیار کر گیا، اس سپرے ڈرون کا ٹیسٹ رن کامیاب رہا ہے اور فواد چوہدری کی ہدایت پر بنایا گیا یہ ڈرون جلد کسانوں کی پہنچ میں ہو گا۔ یہ ڈرون نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی طرف سے تیار کیا گیا ہے اس کی مدد سے کھیتوں اور فصلوں پر سپرے کرنا
انتہائی آسان ہو گیا ہے۔ ٹڈی دل کے حملوں سے فصلوں کو بچانے کے لئے اس ڈرون معاون تصور کیا جا رہا ہے، این آر ٹی سی کے عہدیداروں کے مطابق اس ڈرون کے ساتھ کیمرا تو نہیں مگر اس میں فصلوں پر چھڑکی جانے والی زہریلی دوا سپرے کرنے کی سہولت ضرور موجود ہے۔ اس سپرے ڈرون میں آٹھ پروپیلرز کے ساتھ چار شاور موجود ہیں ان کی مدد سے آسانی کے ساتھ کسی بھی جگہ سپرے کیا جا سکتا ہے اور سپرے کا عمل اب گھنٹوں کی بجائے منٹوں میں مکمل کرنا ممکن ہو گا۔ این آر ٹی سی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ڈرون کی تیاری ہدایات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی قیمت اتنی کم ہو کہ ایک عام کسان کے لیے اس کو حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہ رہے۔ این آر ٹی سی کے مطابق اس کی قیمت انتہائی کم ہے اور اس ڈرون کا استعمال بھی انتہائی آسان ہے۔ اس کا استعمال اتنا آسان ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ کوئی کھلونا اڑا رہے ہیں، اس ڈرون میں نقشے کی فہم بھی ڈالی گئی ہے اس کی مدد سے وہ سپرے کرکے واپس آ جائے گا۔ میڈ ان پاکستان پراجیکٹ کے تحت سب سے بڑا سپرے ڈرون تیار کر گیا، اس سپرے ڈرون کا ٹیسٹ رن کامیاب رہا ہے اور فواد چوہدری کی ہدایت پر بنایا گیا یہ ڈرون جلد کسانوں کی پہنچ میں ہو گا۔ یہ ڈرون نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی طرف سے تیار کیا گیا ہے اس کی مدد سے کھیتوں اور فصلوں پر سپرے کرنا انتہائی آسان ہو گیا ہے۔ ٹڈی دل کے حملوں سے فصلوں کو بچانے کے لئے اس ڈرون معاون تصور کیا جا رہا ہے