واشنگٹن ( آن لائن)دنیا میں کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی لاگ اِن تفصیلات چوری کرنے پر 25 موبائل ایپس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان اپیس کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے اور اس پہلے فروری میں بھی گوگل نے 600 ایپس پر
پابندی عائد کی تھی۔ سائبرسکیوریٹی فرم ایوینا کی جانب سے گوگل کو الرٹ جاری کیا گیا جس کے بعد گوگل پلے اسٹور سے اینڈرائڈ ایپس کو فوری طور ہٹایا۔ ایپس میں ایسا سسٹم موجود تھا جو آپ کے فون استعمال کرنے پر فیس بک لاگ ان کی تفصیلات کا ریکارڈ کر لیتا تھا۔رپورٹ کے مطابق ایپس کو بیس لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا تھا۔ جن ایپس کو گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے ہٹایا ہے ان میں سے کچھ تصویرایڈیٹنگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، وال پیپر، ٹارچ لائٹ ایپلی کیشنز ، فائل منیجر اور موبائل گیمز شامل تھیں۔ان میں سے سپر وال پیپرز ٹارچ اور پیڈینیٹف وہ واحد ایپس تھیں جو 500،000 بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا تھا۔ ان ایپس میں ایسے کوڈ شامل تھے جن کی مدد سے یہ معلوم کیا جاسکتا تھا کہ کون سی ایپ کھلی ہے۔