پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی غیر معمولی اعلی کارکردگی اور بروقت اقدام سے فرانس کے کونے کونے میں پاکستان کا نام گونجنے لگا، جسکا اظہار اور اعتراف فرانسیسی اخبارات نے بھی کرنا شروع کر دیا، جنہوں پاکستانی ماسک کی بے حد تعریف کی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ٹوئٹ کے مطابق پاکستان کو پہلے ہی
پی پی ایز کےلیے 100ملین ڈالر کے برآمدی آرڈرزمل چکے ہیں اور انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ یہ اعدادوشمار آنے والے مہینوں میں 500 ملین امریکی ڈالر سے عبورکرجائینگے، پاکستانی ماسک کی فرانسیسی اخبار میں تعریف سے فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔ فواد چوہدری کی معمولی سے کاوش سے یہاں مقامی لوگوں میں ان کی عزت افزائی ہوئی ہے۔
French Newspaper is all praise for made in Pakistan masks, Pak has already received 100 M USD export orders of PPEs and we expect this figure to cross 500 M USD in cmng months… Inshallah https://t.co/mbBepfZWqM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 15, 2020