اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا وباء کی صورتحال کے پیش نظر مسابقتی کمیشن نے مرجر، ایکووزیشن اور جوائنٹ وینچر کے آن لائن فائلنگ سسٹم کا اجراء کر دیا ہے ۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق سی سی پی نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاغذی شکل میں مرجر درخواست جمع کرانے کی مشکلات کے پیش ِ نظر
اس آن لائن ایپلیکیشن فائلنگ سسٹم کا اجراء کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق مسابقتی کمیشن نے آن لائن سافٹ فئیر ایپلیکیشن مہیا کر دی ہے ، کاروباری ادارے کسی بھی شہر سے ضروری دستاویزات الیکٹرانک طور پرجمع کرواسکیں گے ۔اعلامیہ کے مطابق مرجر اور ایکووزیشن این او سی کے لئے اپلائی کر سکیں گے اور اپنی درخواست کو وہیں بیٹھے ٹریک بھی کر سکیں گے ۔