منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

فیصلے اقتصادی ہیں سیاسی نہیں ! سوشل میڈیا کیلئے نئے قوانین سے متعلق فواد چوہدری کی وضاحت

datetime 13  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کے سوشل میڈیا کیلئے نئے قوانین پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ فیصلے اقتصادی ہیں سیاسی نہیں۔سوشل میڈیا کے نئے قوانین کے مطابق تمام عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی 3 ماہ میں پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے جس کے تحت یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر،

ٹِک ٹاک اور ڈیلی موشن سمیت دیگر تمام کمپنیوں کو 3 ماہ میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔نئے قواعد کی رو سے تمام سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے 3 ماہ میں اسلام آباد میں اپنا دفتر قائم کرنا لازمی ہو گا ، ان پر پاکستان میں رابطہ افسر تعینات کرنے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے،حکومت کے ان نئے قوانین پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ایسے میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ (قوانین) کیسے میڈیا کی آزادی کے خلاف ہو گئے؟ اس سے ڈیجیٹل میڈیا اشتہارات روایتی میڈیا کے نسبت زیادہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی ملک فریم ورک کے بغیر پیسے کے پھیلاؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے متعلق حکومتی فیصلہ سیاسی نہیں اقتصادی ہے۔‎



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…