اسلام آباد (این این آئی) سینٹ کو بتایاگیا ہے کہ سمارٹ فون سے نکلنے و الی شعاعوں کے سدبات کیلئے پاکستان سمیت دنیا میں کوئی طریقہ کار وضع نہیں ہے اس حوالے سے پی ٹی آئی اور موبائل کمپنیز کو باور کروایا جائیگا ۔جمعہ کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت جس میں وقفہ سوالات کے دور ان ڈاکٹر وسیم شہزاد نے
کہاکہ سمارٹ فون سے نکلنے والی شعاعیں انسانی جسم کے انتہائی خطرناک ہیں،موبائل فون کمپنیز یا حکومت کی جانب سے اس کا کوئی سدباب ہے؟ ۔ جس پر وفاقی وزیر اعظم سواتی نے بتایاکہ پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں اس کے سدباب کیلئے کوئی طریقہ کار وضع نہیں، اس حوالے سے پی ٹی اے اور موبائیل کمپنیز کو باور کروایا جائیگا۔