منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چند گھنٹوں بعد کروڑوں موبائل فونز پر وٹس ایپ بند ہوجائے گا، اعلان کر دیا گیا

datetime 31  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والے معروف ترین سافٹ وئیر ’واٹس ایپ‘ یکم فروری 2020 سے کروڑوں موبائل فونز پر بند ہوجائے گا۔فروری کی پہلی تاریخ سے وہ تمام آئی فونز جن میں iOS 7 آپریٹنگ سسٹم ہے یا وہ اینڈرائید فونز جن 2.3.7 جنجربریڈ آپریٹنگ سسٹم سے پہلے کا کوئی بھی ورژن ہے ان موبائل ڈیوائشز میں واٹس ایپ مکمل طور پر بند ہوجائے گا۔

گوگل کے اعداد و شمار کے مطابق 0.3 فیصد اینڈرائیڈ ڈیوائسز اب بھی جنجر بریڈ آپریٹنگ سسٹم رپ چل رہے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ پوری دنیا میں 2 ارب 50 کروڑ اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں سے 75 لاکھ فونز میں اب بھی جنجر بریڈ سسٹم ہے اور اگر انہیں اپ گریڈ نہیں کیا گیا تو واٹس ایپ ان موبائل فونز میں نہیں چلے گا۔اینڈرائیڈ کی طرح گوگل نے آئی فون ڈیوائسز میں استعمال ہونے والے آپریٹنگ سسٹم ڈیٹا فراہم نہیں کیا لیکن اندازے کے مطابق سارے iOS ڈیوائسز میں سے 7 فیصد میں iOS 12 سے پرانا سافٹ وئیر موجود ہے۔ اس کے علاوہ 0.1 فیصد پرانے آئی فونز، جیسے 5S میں بھی iOS 7 سسٹم موجود ہے تاہم یہ اعدادو شماریات مصدقہ نہیں ہیں۔یاد رہے کہ واٹس ایپ نے ان موبائل فونز میں پچھلے سال مئی میں اپنی سروسز کے خاتمے کا عندیہ دے دیا تھا اور اس پابندی سے متعلق کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم آنے والے برسوں میں اپنی تمام کوششیں ان موبائل پلیٹ فارمز کی طرف مرکوز کرنا چاہتے ہیں جسے لوگوں کی اکثریت استعمال کرتی ہے۔ یہ ڈیوائسز ہمارے ماضی کا ایک اہم حصہ ہیں لیکن ان موبائل فونز کا سسٹم وہ سہولیات فراہم نہیں کرسکتا جو ہم مستقبل میں اپنے صارفین تک پہنچانا چاہتے ہیں۔کمپنی کے مطابق پابندی کا فیصلہ ہمارے لیے بھی ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن یہ اس لیے درست ہے تاکہ ہم اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ مختلف طریقوں سے اپنے دوست احباب کے ساتھ واٹس ایپ کے ذریعے جڑے رہنے کا موقع دیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…