کس ملک کی فوج نے سرکاری موبائل میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کردی

1  جنوری‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی)امریکی فوج نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفاتر میں استعمال ہونے والے موبائل میں مشہور ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی ترجمان لیفٹننٹ کرنل روبن اوشوا نے ٹک ٹاک پر پابندی کے

حوالے سے کہا کہ یہ سائبر خطرات کے پیش نظر کیا گیا ۔دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کے زیر استعمال ٹک ٹاک ایپ پر اس سے قبل بھی امریکا اور دیگر ممالک میں شکوک کا اظہار کیا گیا تھا اور اس کی جانچ بھی کی گئی تھی۔ٹک ٹاک اپنے صارفین کو 15 سیکنڈز کے ویڈیو کی سہولت فراہم کرتی ہے، گانوں اور دیگر ویڈیوز کو دلچسپ بھی بنایا جاتا ہے جبکہ صارفین اس کو محدود بھی کرسکتے ہیں۔امریکی فوج کی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فوج نے اپنے عہدیداروں کو دسمبر کے وسط میں ہدایت کی تھی کہ سرکاری موبائل میں اس ایپ کا استعمال روک دیں اور اسی طرح امریکی نیوی نے بھی ایسے ہی اقدامات کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے عہدیداروں کو ذاتی موبائلوں میں اس طرح کی کوئی قدغن نہیں لگائی لیکن ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس نے حال ہی میں ملازمین کو ہدایات جاری کی تھیں کہ جو بھی ایپلی کیشنز ڈان لوڈ کریں تو خاص خیال رکھیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…