اسلام آباد(پ ر) پاکستان کے ٹیلی مواصلات کے معروف نیٹ ورک ، زونگ4جی نے ملینیم یونیورسل کالج (TMUC)کے طلباء کے وفد کو زونگ ہیڈ کوراٹرز، اسلام آباد میں خوش آمدید کہا اور اسے تعلیمی شعبے کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
زونگ 4جی نے اپنی آنے والی نسل کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل ادارے میں ٹیکنالوجی کے متعلق تبادلہ خیا ل کا ایک موقع فراہم کیا ہے کہ یہاں کس طرح سے ٹیکنالوجی کے ذریعے امور انجام دیے جاتے ہیں۔ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اور ایمپلائیز والنٹیئر پروگرام “ایک نئی امید” کے تحت TMUCکے 20طلباء اور فیکلٹی ممبران نے کثیر الجہتی تجربہ کے حصول کیلئے زونگ4جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ طلباء نے ہیڈ کوارٹرز میں موجود مختلف آفسز کی وزٹ کی اور دیکھا کہ پاکستان کے نمبر 1 ڈیٹا نیٹ ورک میں ایمپلائی ہونا کیسا ہے۔ طلباء کو ایک کامیاب اور متنوع کثیر القومی تنظیم کے مختلف محکموں اور اس کے افعال کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ کمپنی کی کسٹمر سنٹرک اپروچ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کو زونگ 4 جی کے جدید ترین کسٹمر کیئر سنٹر کا دورہ بھی کیا گیا جہاں انہوں نے ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے صارفین کو چوبیس گھنٹے خدمت کے بارے آگاہ کیا۔زونگ 4 جی کی ٹیم نے آنے والے طلباء کے لئے ہیومن ریسورس کے سٹرکچر ، زونگ 4 جی کے گریجویٹ ٹرینی آفیسر پروگرام ، فنانس ، پروکیورمنٹ اینڈ آئی ٹی کے شعبوں پر سیشنز کا انعقاد کیا اور طلبا کو ان کے کیریئر کے مختلف آپشنز کی جھلک دکھائی۔ مزید برآں ، طلبا کو ان ہائوس اینڈرائڈ اور IOSکیلئے ایپلی کیشنز کی ڈویلپمنٹ ، clousبیسڈ کمپوٹنگ، معیار کی ضمانت اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم سے متعلقہ جدید ٹیکنالوجی کے متعلق بھی اور STEM کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔