اسلام آباد (این این آئی)اسرائیلی کمپنی نے ڈیٹا چوری کرنے والا مال ویئر وٹس ایپ پر چھوڑا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مال ویئر ایسا سافٹ ویئر ہے جو موبائل کا ڈیٹا چوری اور ڈیلیٹ کردیتا ہے،29 اکتوبر کو چھوڑے مال ویئر سے پاکستان سمیت دنیا
کے 20 ممالک متاثر ہوئے ۔ وزارت آئی ٹی نے ایڈوائزری پیش کی کہ دنیا میں 1400 اعلیٰ حکام کی حساس معلومات متاثر ہوئیں،واٹس ایپ کا نیا ورژن استعمال کیا جائے۔ ایڈوائزری میں کہاگیاکہ 10 مئی سے پہلے خریدے گئے موبائل فونز تبدیل کئے جائیں۔