جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

فضائی آلودگی کے تدارک کیلئے حکومت پاکستان نے ملک میں برقی بسیں متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)فضائی آلودگی کے تدارک کیلئے حکومت پاکستان نے ملک میں برقی بسیں متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے کہاکہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کے زیر تسلط عوام کے حق خودارادیت کی توثیق کیلئے پاکستان کی

جانب سے متعارف کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔انہوںنے کہاکہ معاشی استحکام کے حکومتی اقدامات کے باعث گزشتہ 3 ماہ میں پاکستان سٹاک ایکسچینج نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی صف اول کی منڈیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے کہاکہ معیشت کی بہتری کے آثار نمایاں ہونے لگے اور حکومت نے ٹریڑری بلز کی نیلامی سے فارن پورٹ فولیو انوسٹمنٹ کی مد میں 240 ارب روپے جمع کر لئے۔احمد جواد نے کہاکہ حکومت کا ملک میں توانائی کے شعبے میں 40 ارب ڈالرز تک کے انوسٹمنٹ پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ احمد جواد نے کہاکہ 2030 تک نظام میں 30فیصد قابل تجدید توانائی شامل کرنے اور پن بجلی کیساتھ ملاکر اسے قومی انرجی مکس کے 60-65فیصد تک لے جانے کی کوشش۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی تنصیب کیلئے بولیاں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاک-افغان سرحد کو طورخم کے مقام پر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے ثمرات ملنے لگے، فیصلے کے نتیجے میں افغانستان بھیجی جانے والی برآمدات کا حجم 64فیصد بڑھ گیا۔احمد جواد نے کہاکہ افغانستان بھیجی جانے والی برآمدات اگست کے 57 ملین ڈالرز کے مقابلے میں اکتوبر میں 95 ملین ڈالرز ہوگئیں۔احمد جواد نے بتایاکہ قلت آب سے نمٹنے کی دیرپا حکمت عملی کے طور پر پنجاب حکومت کا جنوبی پنجاب میں پانی کے 2 چھوٹے ذخیرے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…