موبائل انٹرنیٹ ڈائون لوڈ اسپیڈ ! پاکستان کتنے نمبر پر آگیا ، بھارت کا خواب چکنا چور

9  ستمبر‬‮  2019

نیویارک(این این آئی)موبائل انٹرنیٹ ڈائون لوڈ اسپیڈ میں جنوبی کوریا پہلے جبکہ 144ممالک کی فہرست میں پاکستا ن 116ویں نمبر پر ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی میپنگ کرنے والے ادارے اوکلا نے دنیا میں موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ کی فہرست جاری کی ہے۔جنوبی کوریا موبائل انٹرنیٹ کی

فہرست میں 97.44 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈائون لوڈ اسپیڈ کے ساتھ سرفہرست ہے۔اس معاملے میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے جہاں کی اوسط رفتار 63.34 ایم بی پی ایس ہے۔اس کے بعد قطر 61.72 ایم بی پی ایس کے ساتھ تیسرے، متحدہ عرب امارات 61.24 ایم بی پی ایس کے ساتھ چوتھے اور ناروے 60.90 ایم بی پی ایس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔پاکستان 144 ممالک کی اس فہرست میں 116 ویں نمبر پر ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ ڈائون لوڈنگ کی اوسط رفتار 13.55 ایم بی پی ایس ہے۔پاکستان اس معاملے میں الجزائر، انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور بھارت سے آگے ہے بلکہ بھارت اس فہرست میں 130 ویں نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق 2 برس میں دنیا بھر میں موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ 21.4 فیصد سے بڑھ کر 22.81 سے 27.69 ایم بی پی ایس تک بڑھ گئی۔تاہم جہاں تک براڈ بینڈ انٹرنی ٹاسپیڈ کی بات ہے تو اس معاملے میں سنگاپور 191.93 ایم بی پی ایس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ جنوبی کوریا 156.18 ایم بی پی ایس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔177 ممالک کی اس فہرست میں پاکستان 156 ویں نمبر پر موجود ہے جہاں یہ رفتار 9.02 ایم بی پی ایس ہے جبکہ بھارت 30/74 ایم بی پی ایس کے ساتھ 70 ویں نمبر پر ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…