اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ :11 سالہ بچی کا آئی فون اس کے ہاتھوں میں پھٹ گیا

datetime 16  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا( آن لائن ) امریکہ میں ایک 11 سالہ بچی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا آئی فون اس کے ہاتھوں میں پھٹ گیا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے بیکرفیلڈ سے تعلق رکھنے والی کائیلا راموس اپنی بہن کے کمرے میں آئی فون 6 پر کھیل رہی تھی جب اس نے ڈیوائس میں چنگاریاں نکلتی ہوئی دیکھیں۔بچی نے بتایا ‘میں بیٹھی ہوئی تھی اور میرا فون میرے ہاتھ میں تھا، جب میں نے اس میں ہر جگہ سے چنگاریاں نکلتی ہوئی دیکھیں اور اسے کمبل پر پھینک دیا’۔کائیلا راموس نے بتایا کہ اس دھماکے سے اس کا ہاتھ معمولی جل گیا۔

مگر بہت زیادہ چوٹ نہیں آئی، تاہم آئی فون اور کمبل مکمل طور پر جل گئے۔بچی کی ماں ماریہ اداتہ کا کہنا تھا کہ ایپل کی جانب سے واقعے کی تحقیقات ہورہی ہے اور کمپنی نے بیٹی کو نیا فون بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔ماریہ کا کہنا تھا کہ اس دھماکے کی ممکنہ وجہ ڈیوائس کو بہت زیادہ چارج کرنا تھا۔بیان کے مطابق ان وجوہات میں تھرڈ پارٹی ایپل پراڈکٹس جیسے چارجنگ کیبل کا استعمال یا ایسی کمپنی سے آئی فون کی مرمت کرانا جو ایپل کی منظور کردہ نہ ہو۔آئی فون میں اس طرح آگ لگنے یا پھٹنے کے واقعات بہت کم سامنے آتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…