بیجنگ(آن لائن)چین کی نیشنل انٹرنیٹ انفارمیشن آفس کے نائب ڈائریکٹر یانگ شیاو وی نے بیجنگ میں منعقدہ چین کے انٹرنیٹ کے بنیادی وسائل کی پہلی کانفرنس میں کہا کہ رواں سال چین کی بین الاقوامی انٹرنیٹ میں مکمل طور پر شمولیت کی 25 ویں سالگرہ ہی. گزشتہ 25 سالوں میں، چین نیٹ ورک کے لحاظ سے ایک بڑا ملک بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی انٹرنیٹ کے بنیادی وسائل کے میدان میں پوشیدہ خطرات بھی موجود ہیں. سائنسی اور تکنیکی انقلاب کے نئے دور کے ساتھ، مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا جیسی نئی ٹیکنالوجی اور نئی ایپلی کیشنز کی ترقی نے سائبر اسپیس کو تمام چیزوں کی انٹرنیٹ کی سمت پر فروغ دیا ہے۔