بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت میں موبائل ڈیٹا دنیا میں سب سے سستا مگر پاکستان میں ایسا کیوں نہیں؟

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ایک تازہ تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے سستا موبائل ڈیٹا بھارت میں دستیاب ہے جبکہ 230 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 33 واں ہے۔اس تحقیق میں دنیا کے 230 ممالک میں موبائل ڈیٹا کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قیمتوں کا موازنہ کرنے والی کیبل نامی ویب سائٹ نے بتایاکہ بھارت میں ایک گیگا بائٹ (جی بی) موبائل ڈیٹا کی

اوسط قیمت 26 امریکی سینٹ کے برابر ہے جبکہ پاکستان میں اتنے ہی موبائل ڈیٹا کی اوسط قیمت 1.85 امریکی ڈالر ہے۔پاکستان میں ایک گیگا بائٹ ڈیٹا کی قیمت بھارت میں موجودہ اوسط قیمت سے سات گنا سے بھی زائد ہے۔ایشیا میں واقع دیگر ممالک میں بھی موبائل ڈیٹا کی اوسط قیمت پاکستان سے کم ہے۔اس فہرست میں بنگلہ دیش 13 ویں (0.99 امریکی ڈالر فی گیگا بائٹ)، ایران 19 ویں (1.28 ڈالر) اور افغانستان 26 ویں (1.60 امریکی ڈالر) نمبر پر ہے۔ اگرچہ پاکستان کا ہمسایہ ملک چین معاشی طور پر مستحکم ہے اور یہاں انٹرنیٹ صارفین بھی کثیر تعداد میں ہیں مگر چین اس لسٹ میں 165 ویں نمبر پر ہے اور یہاں فی گیگا بائٹ کی اوسط قیمت 9.89 امریکی ڈالر ہے۔قیمتوں کے حوالے 20 سستے ترین ممالک میں سے تقریباً آدھے ایشیائی ممالک ہیں۔ صرف تائیوان، چین اور جنوبی کوریا میں اس کی قیمت اوسط عالمی قیمت سے زیادہ وصول کی جا رہی ہے۔اس رپورٹ میں صرف سم پر دیے جانے والے پیکیجز کو جانچا گیا ہے جبکہ اس میں ہر ملک میں یہ سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔اس تحقیق میں پاکستان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہاں ایک گیگا بائٹ موبائل ڈیٹا کی قیمت اوسطً 1.85 امریکی ڈالر یا 258.73 پاکستانی روپے ہے۔پاکستان میں سب سے سستا ایک گیگا بائٹ ڈیٹا پیکج 0.29 امریکی ڈالر میں میسر ہے جبکہ سب سے مہنگا 7.15 امریکی ڈالر میں۔اس تحقیق کے لیے پاکستان میں 58 سروس پلانز کو جانچا گیا تھا اور یہ نمونے 16 نومبر سنہ 2018 کو لیے گئے تھے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جنوری 2019 میں جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں موبائل استعمال کرنے والوں کی تعداد 155 ملین (15.5 کروڑ) ہے۔3 جی اور 4 جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد لگ

بھگ 63 ملین (یا 6.3 کروڑ) ہے جبکہ براڈ بینڈ کے صارفین 65 ملین (6.5 کروڑ) سے تجاوز کر چکے ہیں۔رپورٹ بتاتی ہے کہ دنیا بھر میں ایک گیگا بائٹ موبائل ڈیٹا کی قیمت اوسطً 8.53 امریکی ڈالر ہے۔امریکہ میں ایک گیگا بائٹ ڈیٹا کی قیمت 12.37 امریکی ڈالر ہے اور لسٹ میں یہ 182 ویں نمبر پر ہے جبکہ برطانیہ میں یہ قیمت 6.66 امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ اس فہرست میں برطانیہ 136 ویں نمبر پر ہے۔

زمبابوے میں موبائل ڈیٹا کی قیمت دنیا میں سب سے زیادہ ہے جہاں اوسطاً ایک گیگا بائٹ کی قیمت 75.20 امریکی ڈالر ہے۔مغربی یورپ میں سب سے سستا موبائل ڈیٹا فِن لینڈ میں ہے اور اس کی قیمت 1.16 امریکی ڈالر ہے۔ ڈنمارک، موناکو اور اٹلی میں اس کی قیمت دو امریکی ڈالر سے کم ہے۔جبکہ مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ میں یہ سب سے سستا ہے جہاں ایک گیگا بائٹ کی قیمت 1.32

امریکی ڈالر ہے، رومانیہ میں 1.89 امریکی ڈالر جبکہ سلووینیا میں 2.21 امریکی ڈالر ہے۔افریقہ کے ممالک میں موبائل ڈیٹا کے حوالے سے سب سے زیادہ تفاوت پایا جاتا ہے۔ روانڈا، سوڈان اور کانگو میں یہ ایک امریکی ڈالر سے بھی کم قیمت پر میسر ہے جبکہ دوسرے افریقی ممالک جیسا کہ استوائی گنی اور سینٹ ہیلنا میں اتنے ہی موبائل ڈیٹا کی قیمت 50 امریکی ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…