جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سام سنگ گلیکسی ایس 10 پاکستان میں پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے رواں سال کے پہلے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 کے 2 ماڈلز کو پاکستان میں پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش کردیا، ان فونز کو کمپنی نے گزشتہ روز ہی متعارف کرایا تھا۔ سام سنگ نے یہ فون 20 فروری کو سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیے تھے۔

پاکستان میں کمپنی کی جانب سے گلیکسی ایس 10 اور گلیکسی ایس 10 پلس کو پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ یہ فونز گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں کچھ بڑے ہیں، گلیکسی ایس 10 6.1 انچ ڈسپلے، 3 بیک کیمروں کا سیٹ اپ اور ایک سیلفی کیمرا کے ساتھ ہے، جبکہ گلیکسی ایس 10 پلس میں 6.4 انچ ڈسپلے ہول پنچ ڈوئل کیمرا سیٹ اپ کے ساتھ موجود ہے۔ یہ فون بھی سابقہ ماڈل کی طرح واٹر ریزیزٹنٹ اور ڈسٹ پروف ہے۔ گلیکسی ایس 10 میں 3400 ایم اے ایچ جبکہ گلیکسی ایس 10 پلس میں 4100 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے ، جو کہ کسی بھی گلیکسی ایس فون میں اب تک کی سب سے طاقتور بیٹری ہے۔ دونوں فونز میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر اور بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے، جن میں سے ایک 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل لینس ہے، دوسرا 12 میگا پکسل وائیڈ اینگل جبکہ تیسرا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گلیکسی ایس 10 سیریز اس کے 2 اب تک کے بہترین فلیگ شپ فونز ہیں اور اب اس کے ماڈل پاکستان میں بھی آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیئے گئے ہیں۔ گلیکسی ایس 10 اور ایس 10 پلس کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ورژن پری آرڈر میں دستیاب ہیں۔ ایس 10 کی قیمت ایک لاکھ 64 ہزار 999 روپے جبکہ ایس 10 پلس کی ایک لاکھ 79 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔ سام سنگ نے پاکستان میں پری آرڈر پر بکنگ کرانےوالے افراد کے لیے کچھ انعامات بھی رکھے ہیں۔ دونوں میں سے کسی بھی فون کو پری آرڈر میں بک کرانے پر 10000 ایم اے ایچ بیٹری پیک اور لیول یو پرو وائرلیس ہیڈفون مفت دیا جائے گا جن کی مالیت لگ بھگ 10 ہزار روپے بنتی ہے۔ یہ فون پاکستان میں دو رنگوں میں دستیاب ہیں اور اس لنک پر جاکر آپ پری آرڈر کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…