دنیا کا پہلا 48 میگا پکسل کیمرے سے لیس اسمارٹ فون بہت جلد متعارف ہونے والا ہے

6  دسمبر‬‮  2018

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا پہلا 48 میگا پکسل کیمرے سے لیس اسمارٹ فون بہت جلد متعارف ہونے والا ہے۔ جی ہاں چینی کمپنی شیاؤمی دنیا کا پہلا 48 میگا پکسل کیمرے والا اسمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے۔ رواں برس کے شروع میں سونی اور سام سنگ نے اپنے، اپنے 48 میگا پکسل اسمارٹ فون سنسرز متعارف کرائے تھے تاہم کسی فون میں سب سے زیادہ میگاپکسل کا ریکارڈ نوکیا لومیا 1020 کے پاس تھا۔

جس میں 41 میگاپکسل کیمرہ استعمال کیا گیا۔ حال ہی میں ہیواوے نے میٹ 20 پرو اور پی 20 پرو میں 40 میگا پکسل کیمرے دیئے اور اب لگتا ہے کہ میگا پکسل کی جنگ پھر شروع ہورہی ہے اور شیاﺅمی نیا ریکارڈ بنانے والی ہے۔ شیاؤمی کے صدر لین بن نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر بدھ کو ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک فون کی کلوزاپ تصویر ہے اور اس پر 48 میگا پکسل کیمرہ اور ڈوئل ایل ای ڈی فلیش نمایاں ہیں۔ یہ تو واضح نہیں کہ اس فون میں کتنے کیمرے دیئے جائیں گے مگر تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فون کے بیک پر اوپری بائیں کونے پر ہوگا۔ شیاؤمی کے صدر نے فون کی تفصیلات تو نہیں بتائیں مگر یہ ضرور کہا کہ یہ فون جنوری میں متعارف ہوگا۔ دنیا کا سب سے بڑے ڈسپلے والا اسمارٹ فون متعارف اگر ایسا ہوا تو شیاؤمی کے حصے میں دنیا کا پہلا ایسا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعزاز آجائے گا جس میں 48 میگا پکسل کیمرہ دیا جائے گا اور ممکنہ طور پر یہ سونی یا سام سنگ میں سے کسی کا تیار کردہ ہوگا۔ بہت زیادہ روشنی میں بھی 48 میگا پکسل ریزولوشن ہموار ڈیجیٹل زوم کی سہولت فراہم کرے گا جبکہ تفصیلات غائب نہیں ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…