آئی فون میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی آمد جلد ممکن نہیں

4  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے نئے آئی فونز 2019 میں متعارف ہوں گے مگر اس میں 5 جی ٹیکنالوجی نہیں ہوگی۔ یہ دعویٰ بلومبرگ نے ایک رپورٹ میں کیا ہے۔ رپورٹ میں ایپل کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ کمپنی فائیو جی آئی فون کم از کم 2020 تک متعارف نہیں کرائے گی۔

یعنی ایپل اس معاملے میں اپنی حریف کمپنیوں جیسے سام سنگ سے ایک سال پیچھے رہ جائے گی جو کہ 2019 میں فائی جی فونز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ فاسٹ کمپنی کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی اور دونوں رپورٹس میں اس کی ایک ہی وجہ بتائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایپل نے آئی فونز کے لیے فائیو جی موڈیز کے لیے انٹیل سے ایک معاہدہ کیا ہے مگر انٹیل یہ موڈیم چپ 2019 کے آئی فون لانچ تک فراہم نہیں کرسکے گی۔ اسٹ کمپنی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ایپل انٹیل کے فائیو جی موڈیم 8261 کو 2020 کے آئی فونز میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایپل نے اس حوالے سے 8060 چپ کو استعمال کیا مگر ہیٹنگ مسائل کا سامنا ہوا جس کے نتیجے میں ڈیوائس کا درجہ حرارت بڑھ جاتا اور بیٹری لائف خراب ہوتی۔ یہ مسائل ایپل کو دوسری موڈیم کمپنی کوالکوم کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ناکافی ثابت ہوئے مگر وہ اس وجہ کے باعث انٹیل سے ‘ناخوش’ ہے۔ ایپل نے میڈیاٹیک سے بھی فائیو جی موڈیمز کی سپلائی پر بات چیت کا ارادہ کیا ہے مگر یہ صرف اسی صورت میں ہوگا جب انٹیل فائیو جی موڈیم کی فراہمی میں ناکام ہوجائے گی۔ ایپل نے اس رپورٹ پر بات کرنے سے انکار کیا ہے۔ ویسے ایپل کی جانب سے عام طور پر اسپیڈ اپ گریڈ کے لیے اسی طرح کی حکمت عملی اپنائی جاتی ہے۔ آئی فون میں تھری جی کے بعد اس کمپنی نے ایل ٹی ای کو اپنانے کے لیے آئی فون فائیو کا انتظار کیا۔ ایپل ٹیکنالوجی میں بہتری کا انتظار کرتی ہے تاکہ صارفین کو انہیں استعمال کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…