جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

آئی فون کا عہد ختم ہونے کے قریب؟

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے اسمارٹ فونز کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے اور ان کی فروخت ریکارڈ توڑ ثابت ہوتی ہے تاہم ایک دہائی بعد لگتا ہے کہ اس کمپنی خاص طور پر دنیا کے مقبول ترین موبائل فون کے زوال کا سفر تیز ہوگیا ہے۔ جی ہاں 2007 میں آئی فون پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا مگر اس سال پیش کیے جانے والے تینوں آئی فونز لگتا ہے کہ صارفین کی توجہ کا مرکز نہیں بن سکے۔

جس کی وجہ سے کمپنی نے ان کی پروڈکشن کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی فون ایکس ایس، آئی فون ایکس ایس میکس اور آئی فون ایکس آر کو ایپل نے رواں سال ستمبر میں متعارف کرایا تھا مگر صارفین میں ان کی مانگ توقعات سے کافی زیادہ کم رہی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس سے کمپنی کی آمدنی بھی متاثر ہوئی ہے۔ ایپل میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو اس سے جھٹکا لگا تھا جب کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ کرسمس کے موقع پر ڈیوائسز کی فروخت توقعات سے کم رہے گی۔ ایپل کو سب سے زیادہ مشکل کا سامنا سستے آئی فون ایکس آر کی فروخت میں ہوا ہے جس کے بارے میں سپلائرز کو کمپنی نے پروڈکشن ایک تہائی کم کرنے کا کہا تھا اور گزشتہ ہفتے اس میں مزید کٹوتی کا عندیہ دیا۔ آئی فون ایکس ایس اور ایکس میکس کی فروخت ستمبر جبکہ ایکس آر کو اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ ایپل کے مہنگے ترین آئی فونز میں بڑا مسئلہ سامنے آگیا  ایپل نے فی الحال اس رپورٹ پر اپنا کوئی ردعمل پیش نہیں کیا ہے۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں ایپل نے اعلان کیا تھا کہ اب وہ آئی فونز کی فروخت کے اعدادوشمار ظاہر نہیں کرے گی اور اس پر متعدد حلقوں نے خیال کیا تھا کہ آئی فون ایکس ایس، آئی فون ایکس ایس میکس اور آئی فون ایکس آر کی فروخت میں کمپنی کو مشکل کا سامنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…